حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں پولیس نے مختلف علاقوں سے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں گٹکا او رمین پوری برآمد کرلی۔ ہٹڑی پولیس نے ہالا ناکہ کے قریب رکشے پر چھاپہ مارکر ملزم اللہ داد چانڈیو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 10 کٹے خام مین پوری برآمد کرلی، جبکہ سائٹ پولیس نے ایک ملزم امجد علی کو گرفتار کرکے تین انڈین گٹکے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔